دسمبر اور جنوری میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم ہوگی، محکمہ موسمیات

ملک میں دسمبر اورجنوری میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوں گی،دسمبر اورجنوری میں پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی معمول سے کم ہو گی۔لاہور اور اس کے گردونواح میں ہلکی دھند اور خشک سردی کا سلسلہ جار

دسمبر اور جنوری میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم ہوگی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک میں دسمبر اورجنوری میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوں گی،دسمبر اورجنوری میں پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی معمول سے کم ہو گی۔لاہور اور اس کے گردونواح میں ہلکی دھند اور خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کوئٹہ میں خشک موسم برقرار ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ملتان میں موسم خشک اور سرد ہے جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے 2016 کو گرم ترین سال قرار دے دیاہے،پیش گوئی کی ہے کہ اس دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی،جس سے آبی ذخائر مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے دسمبر 2016 اورجنوری 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم جبکہ جنوری میں تقریبا نارمل ہوں گی ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سموگ اوردھند چھائی رہے گی جس کی شدت ملی جلی ہوگی .


دن کے وقت درجہ حرارت بھی معمول سے قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کم بارشوں کیباعث آبی ذخائرمزید کم ہو جائیں گے،واٹر مینجمنٹ حکام اورصارفین پانی کے استعمال میں اتنہائی احتیاط سے کام لیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں کم سے کم درجہ حرارت 12 عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی رو زتک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے بارش نا ہونے کی وجہ سے پڑنے والی خشک سردی سے شہریوں میں نزلہ زکام م اور کھانسی کی شکایت عام ہے۔کوئٹہ میں موسم کی صورتحال یکسر تبدیل ہو رہی ہے دو ہفتوں کے دوران سرد و خشک رہنے والے موسم میں خشکی برقرار ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو تین درجے گر چکا تھا،منگل کی صبح ریکارڈ کے مطابق کوئٹہ میں کم سیکم درجہ حرارت دو درجیڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔قلات جہاں گزشتہ ہفتے تک کم سیکم درجہ حرارت منفی چار ڈگری تک گر گیاتھا،وہاں بھی اب سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی، قلات میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،اسی طرح ژوب اوردالبندین میں کم سیکم درجہ حرارت چھ اور خضدار میں کم سیکم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک رہے گا۔