یوگنڈا کے باغی لیڈر پر جنگی جرائم کا مقدمہ

یوگنڈا کے باغی لیڈر پر جنگی جرائم کا مقدمہ

بین الاقوامی تعزیری عدالت میں یوگنڈا کے ایک بدنامِ زمانہ باغی لیڈر پر مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈومینیک اونگ وَین کو دی ہیگ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑ رہا ہے تاہم اُس نے مقدمے کے آغاز پر خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔

ایک بچے کے طور پر فوجی بننے والا اونگ وَین بعد میں ایک ملیشیا کا کمانڈر بن گیا تھا، جو افریقہ کی بے رحم ترین ملیشیاوں میں شمار ہوتی تھی۔ اُس پر شہری آبادی پر حملوں، قتل، جنسی طور پر لوگوں کو غلام بنانے اور تشدد روا رکھنے جیسے ستّر الزامات عائد ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس ملیشیا نے اَسّی کے عشرے کےدوران ایک لاکھ سے زیادہ انسانوں کو ہلاک کیا اور ساٹھ ہزار بچوں کو اغوا کیا۔

مصنف کے بارے میں