سعودی عرب میں ایک کے بعد ایک شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے

 سعودی عرب میں ایک کے بعد ایک شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے

ریاض : سعودی عرب میں ایک کے بعد ایک شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی دیگر شعبہ جات کے بعد اب حکام نے سونے اور زیورات کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔ اس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور سعودی وزارتِ محنت و سماجی ترقی کی جانب سے پورے ملک میں انسپکیشن ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔


سعودی گزٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے گزشتہ روز بیان سامنے آیا کہ مملکت بھر میں 85 انسپکیشن ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ اس مہم میں وزارتِ محنت و سماجی ترقی کے ساتھ وزارتِ داخلہ ، میونسپل و دیہی امور کی وزارت، تجارت و سرمایہ کاری وزارت ، علاقائی حکومتیں، قومی سلامتی اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔