صادق خان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

صادق خان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

لاہور: لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل میئر لندن صادق خان ممبئی پہنچے تو معروف کاروباری خاندان ’’امبانی فیملی‘‘ کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں