سندھ کیلئے اداروں کا رویہ اور قانون الگ اور پنجاب کیلئے الگ ہے، خورشید شاہ

 سندھ کیلئے اداروں کا رویہ اور قانون الگ اور پنجاب کیلئے الگ ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیا اور جیالوں کے لیے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا تھا ۔ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ جلسے میں آنے والے آدھے لوگ گراؤنڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے۔ سیالکوٹ، جہلم، لالہ موسیٰ، کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے اور 40 سے 50 ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نئے وژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتاری نہ ای سی ایل میں نام ہے۔ سپریم کورٹ کے لیے امتحان ہے اب دہرا معیار نہیں چلے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن خودپیش ہوئے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ سندھ کے لیے عدالتوں اور اداروں کا رویہ اور قانون الگ جبکہ پنجاب کے لیے الگ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں