اے ٹی ایم کیس'سائبر کوڈ ماہرین کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اے ٹی ایم کیس'سائبر کوڈ ماہرین کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی

کراچی:ایف آئی اینے اے ٹی ایم فراڈ کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، سائبر کوڈ ماہرین کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ڈائریکٹرایف آئی ا ے سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ اسکمنگ کی باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی، بینک انتظامیہ سے خود رابطہ کرکے معلومات طلب کی ہیں.

بین الاقوامی فراڈیوں نے مشینز سے ڈیٹا چرا کر سیکڑوں صارفین کو چونا لگایا،حالیہ بینک اسکمنگ کی کوئی اطلاع ایف آئی اے کو نہیں دی گئی، ماضی میں ایسے چار کیسز ڈیٹیکٹ کیے جن میں تین چائنیز کو گرفتار کیا،اپنے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں سیکڑوں اے ٹی ایم صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کی رقم چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا اور نقب زنی کی اس تکنیکی واردات میں چینی باشندوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا، ماضی میں ایسے چار کیسز ڈیٹیکٹ کیے، ماضی میں بینک شکایت لے کر ہمارے پاس آیا تو پھر ہم نے کارروائی کی اور 3 چائنیز کو گرفتار کیا۔