وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 50فیصد اضافہ منظورکر لیا

وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 50فیصد اضافہ منظورکر لیا

"تازہ ترین " 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 50فیصد اضافہ منظورکر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 50فیصد اضافہ منظورکر لیا۔نجی گھروں کی ہائرنگ میں بھی 50فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔اس اضافے کا اطلاق گریڈ 1سے 22تک کے تمام ملازمین پر ہو گا۔

حکومت نے وزارت ہاؤسنگ کو ہدایت کر دی ہے کہ سمری کو حتمی منظوری کے لیے دوبارہ پیش کیا جائے ۔الاؤنس اور سیلنگ میں اضافے کا اطلاق اگلے مالی سال سے ہوگا۔