عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے پیش

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے پیش ہو کر چار مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔عمران خان اتوار کے روز تھانہ سیکرٹریٹ میں تفتیشی آفیسر کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔

نیو نیوز  کے مطابق عمران خان تفتیشی آفیسر انیس اکبر کو تحریری بیان دے کر چلے گئے عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ صرف دو منٹ کے لیے آئے ۔واضح رہے کہ یہی بیان پہلے عمران خان کے وکیل نے تفتیشی آفیسر کے پاس جمع کروایا تھا تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے حکم دیا کہ تفتیش میں شامل ہونے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ملزم خود تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائے۔عدالتی حکم پر عمران خان نے تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان جمع کروایا اور واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 2014ء کے دھرنے کے دوران بنے والے چار مقدمات کی سماعتکلجمعرات کو ہوگی۔