کوئٹہ میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کوئٹہ میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور: دسمبر کی سردی نے قدم جما لیے ہیں۔  کوئٹہ، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ کراچی بدستور سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے اور یہ سلسلہ جمعہ تک رہے گا۔ قلات میں منفی 12، کوئٹہ میں منفی 10 اور زیارت میں منفی 8 ڈگری تک پارہ گر گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

 ہے۔ بلوچستان میں ریکارڈ سردی پڑنے سے نواحی علاقوں میں پانی بھی جم گیا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری رہا تاہم بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائیں شہر قائد کو جمعے تک اپنی لپیٹ میں رکھیں گی۔

خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ یہاں موسم سرد اور صبح ہلکی دھند پڑنے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں