کار سوار کوہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا گیا

کار سوار کوہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا گیا

ٹرینک پولیس کا ایسا کارنامہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گئے

اسلام آباد:بھارت کی جنوبی ریاست راجھستان میں ایک کار سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا گیا،اس واقعہ کے بعد اس شخص نے کار کی درائیونگ کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا۔یہ انوکھا واقعہ یکم دسمبر کو پیش آیا جب راجھستان پولیس ناکے پر اس شخص کو اس بات پر روکا گیا کہ تم نے ہیلمٹ کیوں نہیں پہن رکھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق شرما نے پولیس والوں کے بتایا کے اس کے سارے کاغذات پورے ہیں مگر پولیس والوں کا اصرار تھا کہ تمہیں دوسو روپے دینا پڑے گا ،اس نے پوچھا کہ یہ کس چیز کا جرمانہ تھا تو پولیس نے جواب میں کہا کہ تم نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا،اس کا مزید کہنا تھا کہ میں ان کو تمام کاغذات بھی دکھائے تھے مگر اُنھوں نے مجھے جرمانہ کر دیا۔

دوسری طرف پولیس والوں کا کہنا کے ہیلمٹ پر جرمانہ غلطی سے کر دیا گیا اصل میں یہ جرمانہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا تھا تاہم آج کل یہ آدمی جرمانے سے بچنے کے لیے کار چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر رکھتا ہے۔