شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا ان کے مؤکل نے چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر نیب کو نوٹسز جاری کر دیے۔ بعد ازاں عدالت نے شرجیل انعام میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کو آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کچھ لوگ نیب زادے ہیں اور کچھ نیب زدہ۔ اداروں کو امتیازی سلوک روا نہیں رکھنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں