خاتون کوواٹس ایپ پر دوست کو تضحیک آمیز پیغام بھیجنا مہنگا پڑ گیا

خاتون کوواٹس ایپ پر دوست کو تضحیک آمیز پیغام بھیجنا مہنگا پڑ گیا

 کویت : اپنے دوست کو واٹس ایپ پر بےعزتی کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون نے دوست کو پیغام بھیجا جس میں لکھا کہ ’تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی‘۔


جب یہ پیغام دوست نے پڑھا تو اس نے ملکی سائبر کرائم بیورو کو اس کی رپورٹ کردی۔سائبر کرائم بیورو نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تضحیک کرنے پر خاتون کو جرمانے کا نوٹس بھیج دیا،

جرمانے کی اتنی بڑی رقم دیکھ کر خاتون چونک گئی اور اس کے ہوش اڑ گئے۔کویت سمیت خلیجی ریاستوں میں سوشل میڈیا پر کسی کی بے عزتی کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کو سنجیدہ نوعیت کے جرائم سمجھ کر سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی جج نے 2 خواتین کو واٹس ایپ پر ایک دوسرے کی توہین کرنے پر 10،10 کوڑے مارنے کی سزا سنائی تھی