'نوجوانوں کی تعلیم پر پیسا خرچ کریں تو یہ ہماری طاقت بن سکتے ہیں'

'نوجوانوں کی تعلیم پر پیسا خرچ کریں تو یہ ہماری طاقت بن سکتے ہیں'

بنوں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں وہ پاکستانی ہوں جسےپاکستانی قوم سب سےزیادہ پیسادیتی ہے اور ہم جو بھی پیسا اکٹھا کریں گے اسے خرچ کرنے کیلیے پہلی ترجیح تعلیم ہوگی کیونکہ پاکستان میں تعلیم پر سب سے کم پیسا خرچ کیا جاتا لیکن دنیا میں سب سے زیادہ گریجویٹس امریکا میں ہیں کیونکہ وہ لوگ تعلیم پر سب سے زیادہ پیسا خرچ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم اپنے نوجوانوں کی تعلیم پر پیسا خرچ کریں تو یہ ہماری طاقت بن سکتے ہیں کیونکہ میری اُمید نوجوانوں سے ہے۔

کپتان نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں پختون اور اُردو بولنے والوں کے نام سے سیاست کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں