بھارتی ریاست میں بچوں سے زیادتی پر سزائے موت کا قانون منظور

بھارتی ریاست میں بچوں سے زیادتی پر سزائے موت کا قانون منظور

بچوں کے ساتھ زیادتی،مجرموں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ

نئی دہلی :بھارت کی ریاست میں بچوں سے زیادتی پر سزائے موت کا قانون منظور کر لیا گیا۔تٖفصیلات کے مطابقبھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی نے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان نے کہا ہے کہ عورتوں سے زیادتی کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق قانون کے تحت چھیڑ چھاڑ، دست درازی کی سزا 3 سال اور جرمانہ ہوگی جبکہ اگر ایسا جرم دوسری بار بھی ہوا تو سزا 7سال تک دی جاسکے گی۔قانون کی رو سےجو لوگ 12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ،ان کو اب موت یا عمر قید کی سزا دی جاسکے گی۔

قانون میں موجود ایک شق کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے والو ں کو 3 سال کے لیے جیل جانا ہوگا۔