کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

کراچی: ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون کی یوسی 4 سے تعلق رکھنے والے پانچ ماہ کے زیب اللہ ولد غلام سخی کو پولیو کی ایک خوراک پلائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔

کراچی میں رواں سال سامنے آنے والا یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے۔  اس سے قبل بھی گلشن اقبال یوسی 13 میں رہائش پذیر محمد غنی کے کمسن بیٹے قاسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس کیس کے بعد ملک میں رواں سال اب تک پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں