بھارت میں ایک خاندان کے تمام افراد نے اسلام قبول کر لیا

بھارت میں ایک خاندان کے تمام افراد نے اسلام قبول کر لیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاندان کے تمام افراد نے اسلام قبول کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق, ریاست اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں بیجناتھ پٹی گاوں میں ایک ہندو خاندان نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرلیا۔نیل گنج کوتوالی تھانے کے رہنے والے خاندان کی منجو دیوی مذہب تبدیل کرکے (پھول بانو) اور اس کا بڑا  بیٹا سوراج ( امتیاز) ہو   گیا۔ امتیاز  کا   نکاح گزشتہ  ماہ مسلم  لڑکی سے ہوا۔ منجو کے تینوں بچوں نے مذہب تبدیل کرلیا۔

مذہب تبدیل کرنیوالے سوراج ( امتیاز) نے بتایا   کہ گزشتہ 20برس سے ان کے پڑوسی عثمان نے پورے خاندان کی دیکھ بھال کی، ہر موڑ پر ساتھ دیا۔ ان کے اخلاق اور انسانیت نوازی سے متاثر ہوکر مذہب تبدیل کر لیا۔

مصنف کے بارے میں