جرمنی نے اپنے شہریوں کو یروشلم کا سفر کرنے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کردی

جرمنی نے اپنے شہریوں کو یروشلم کا سفر کرنے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کردی

برلن:  جرمنی نے اپنے شہریوں کو یروشلم کا سفر کرنے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے یروشلم کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو تنبیہ جاری کی ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا   گیا ہے کہ چھ دسمبر سے یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں مظاہروں کا امکان ہے، جس دوران پر تشدد واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو غیر فائدہ مند قرار دیا ہے۔ وہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یروشلم کے مسئلے کا حل فریقین کے مابین براہ راست مذاکرات کے ذریعے کی تلاش کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں