سانحہ ماڈل ٹائون کے لواحقین نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کے لیے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔


تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جوڈیشل رپورٹ کے حصول کے لیے لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی۔


انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے جب کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ 3 روز میں لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کردی تھی۔