ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ویرات کوہلی اور مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10، 11 اور 12 دسمبر کو یورپی شہر اٹلی میں ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔اداکارہ انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔