سائبر کرائم نے وزیر داخلہ کیخلاف ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شہری کا پتہ لگا لیا

سائبر کرائم نے وزیر داخلہ کیخلاف ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شہری کا پتہ لگا لیا


لاہور:ایف آئی اے سائبر کرائم نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو قتل کرنے پر 10لاکھ روپے کے انعام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شہری کا پتہ لگا لیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا ہے


تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وزیرداخلہ احسن اقبال کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اور ویڈیو جرمنی سے اپ لوڈ کی گئی تھی اور ویڈیو جاری کرنے والے کا نام محمد اکرم ہے اور جس کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے مذکورہ فیملی کے تمام کوائف بھی جمع کر لئے ہیں۔ تاہم تحقیقات مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔