بعض طاقتیں مشرق وسطی میں افراتفرج کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں، روسی وزیر خارجہ

بعض طاقتیں مشرق وسطی میں افراتفرج کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لا روف نے کہا ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں شام،عراق اور لیبیا میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنا چاہتی ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں مشرقی آرتھوڈوکس کے 10 ویں بشپ یوحنا یازیجی سے ملاقات کے دوران گفتگو   کرتے ہوئے کہا  کہ روس شام ،عراق اور لیبیا میں انتشار پھیلانے کی کوششوں کے خلاف بر سر پیکار ہے کیونکہ بعض طاقتیں، مشرق وسطی میں انارکی کا ماحول پیدا کر کے ریاستی قوانین کی دھجیاں اڑانے اور اپنے مفادات کی خاطر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھ مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

مصنف کے بارے میں