طاہر القادری نے کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کا حکم دے دیا

طاہر القادری نے کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کا حکم دے دیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سے باقر نجفی کی رپورٹ لے لی اور اس کا مطالعہ کرلیا، تاہم کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں، اس کے آنے تک کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا۔کل وکلا اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں، احتجاج کی کال کبھی بھی دی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔