صاحبزادہ پیر قاسم سیالوی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

صاحبزادہ پیر قاسم سیالوی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

فیصل آباد : صاحبزادہ پیر قاسم سیالوی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پیر قاسم سیالوی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 30 سے زائد استعفے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر سے مسلمان شریک ہونگے۔کانفرنس کے بعد قادیانیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ حتمی ہے۔