پاک امریکہ تعلقات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے اہم ہیں : اعزاز چوہدری

پاک امریکہ تعلقات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے اہم ہیں : اعزاز چوہدری


واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کامیابیاں حاصل کی ہیں،ْپاک امریکہ تعلقات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے انتہائی اہم ہیں۔


ایک بیان میں اعزاز چودھری نے کہا کہ پاک امریکہ شراکت داری مشترکہ اسٹریٹجک اور علاقائی مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر کوری گارڈنر نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے طویل مدتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے جو 70 سال پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔