پشاور ایئر پورٹ سے کسٹم اہلکاروں نے ایک کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 

پشاور ایئر پورٹ سے کسٹم اہلکاروں نے ایک کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 

پشاور: پشاورائیرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاورکے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طاہرعلی نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔


کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سونے کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے، ملزم طاہرعلی نے سونا اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا اور اس کا تعلق صوابی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔