سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمد میں کمی

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمد میں کمی

لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 2.261 ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ہوئی جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 13.91 فیصد زیادہ ہے۔

سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی پیداواری گنجائش اس دوران 94.65 فیصد تھی۔نومبر 2017 کے مہینے میں مقامی کھپت میں 9.89 فیصد ریکارڈ اضافے کے باوجود مجموعی طور پر اضافہ 5.16 فیصد تھا کیونکہ اس دوران ابتدائی پانچ میں برآمدات میں 27.11 فیصد کمی واقع ہوئی۔نومبر 2017 میں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت 2.967 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس سے 10.2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں مقامی کھپت ان کارخانوں کی 2.692 ملین ٹن تھی۔ ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر 2016 میں 0.578 ملین ٹن تھی اور نومبر 2017 میں بڑھ کر 0.626 ملین ٹن ہوگئی۔تاہم، اس دوران جنوبی زون کی برآمدات میں 45.4 فیصد بڑی کمی واقع ہوئی جو نومبر 2016 میں 0.129 ملین ٹن تھی اور کم ہو کر نومبر 2017 میں 0.070 ملین ٹن تک محدود ہوگئی۔

شمالی علاقے کی برآمدات بھی 8 فیصد کم ہو کر 0.278 ملین ٹن تک رہ گئیں جو گزشتہ برس اس ماہ میں 0.350 ملین ٹن تھیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں برآمدات مسلسل کمی کا شکار رہی ہیں اور یہ 18.22 فیصد کم ہو کر 2.079 ملین ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں 2.542 ملین ٹن تھیں۔

مصنف کے بارے میں