مسافر کی نشاندہی پر کراچی سے سکھر جانے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا

مسافر کی نشاندہی پر کراچی سے سکھر جانے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا


کراچی :کراچی سے اڑنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کرنے والے مسافر کو عملہ نے جھاڑ پلادی، طیارے سے لیکیج کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر عملہ مسافر پر برہم ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے فائیو تھری سکس کے انجن سے لیکج پر مسافر نے نشاندہی کی اور اس کی تصویریں اورویڈیو بھی بنائی۔حکام کو بروقت اطلاع دینا تو پسند آیا لیکن ویڈیو بنانا ایک آنکھ نہ بھایا، ایئرپورٹ پہنچتے ہی عملے کا ایک رکن پھٹ پڑا اور بولا کہ آپ نے ویڈیو کیوں بنائی؟ کیا سوشل میڈیا پر دینی ہے۔مسافر نے بھی ویڈیو اور اپنی آپ بیتی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔


اس اقدام کا مقصد ایک ہی ہے کہ شاید یہ ویڈیو کسی ایسے شخص تک پہنچ جائے، جسے محکمے کی بدنامی سے زیادہ مسافروں کی فکر ہو۔ اللہ پی آئی اے کی حفاظت کرے۔