جرمن سائنسدانوں نے سیلفی ڈرون متعارف کرا دیا

جرمن سائنسدانوں نے سیلفی ڈرون متعارف کرا دیا
کیپشن: image by facebook

نیویارک : اب موبائل سیلفی ہوگئی پرانے دور کی بات ، سیلفی سٹک کے بعد نئی ایجاد آگئی ، جی ہاں سیلفی ڈرون نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق جرمنی کمپنی نے موبائل سیلفی اور سیلفی سٹک کو شکست دیتے ہوئے سیلفی کے لیے تیسری نئی ایجاد کو عوام میں مقبول کر دیا ہے جس کو ڈرون سیلفی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔


جرمنی کے سائنسدانوں نے " ڈرون ایکس پرو " کے نام سے نیا ڈرون متعارف کرایا ہے جس کو سیلفی کے لیے استعمال کیا جائے گا ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈرون کوئی بھاری برقم نہیں ہے بلکہ کم وزن اور سائز میں بھی چھوٹا ہے ۔


سیلفی ڈرون کو کنٹرول کرنا انتہائی آسان ہے ، اس کے لیے کسی ایک شخص کی قربانی دینا ضروری نہیں ہے کہ جو اس کو تھامے رکھے بلکہ اس کو موبائل سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔


سائنسدانوں کی ٹیم نے بتایا کہ اس ڈرون کو چلانے کے لیے صرف دس سیکنڈ درکار ہوتے ہیں پہلی مرتبہ اس کو آن کرنے کے لیے آپ کو پہلے ایک ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوتی ہے اس کے بعد بیٹری پلگ ان کر کے سیلفی ڈرون پرواز کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔