چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے خود کار ڈرون کا ڈیزائن تیار کرلیا

چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے خود کار ڈرون کا ڈیزائن تیار کرلیا

بیجنگ: چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے خود کار ڈرون کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے جو کہ بنیادی طور پر امدادی کارکن کے طور پر کام کرینگے۔

چینی محکمہ دفاع کے مطابق کواڈ کاپٹر ڈرون کا ڈیزائن کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ  یہ ڈرون چاروں کونوں سے جال کو تھامے اور پھیلائے رکھیں گے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے اس پر کود سکیں گے۔ نیٹ ڈرون از خود پرواز کریں گے۔ جی پی ایس نظام سے لیس ڈرون سسٹم کو جیسے ہی کسی عمارت میں آگ لگنے کا اشارہ ملے گا چار کواڈ کاپٹر موقع پر پہنچ کر لوگوں کی شناخت کرکے انہیں بچائیں گے۔

یہ ڈرونز بنیادی طور پر امدادی کارکن کے طور پر کام کرینگے

کواڈ کاپٹر تیار کرنے والوں کا  کہناہے کہ ہم نے کواڈ کوپٹر کو آگ میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کچھ عرصہ قبل سوچنا شروع کیا تھا، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ شہر کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ تک پہنچنے کے لیےریسکیو ذرائع کو شدید ٹریفک جام سے گزرنا پڑتا ہے،کسی بھی تاخیر   کی صورت میں متاثرہ عمارت تک پہنچ  کر اس میں پھنسے افراد کو بچانے میں دیر ہو سکتی ہے۔

کواڈ کوپٹر کو آگ میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کچھ عرصہ قبل سوچنا شروع کیا تھا، طالبعلم

ڈرون کاپٹر جب کسی آگ کے سگنل موصول کرتاہے تو فوری طور پر اس کا خودکار سسٹم آگ لگنے کی جگہ کا تعین کرتاہے اور شہر کی ٹریفک کی پروا کیے بغیر اونچی اُڑان بھر کر اپنے مقام تک پہنچ جاتاہے۔

ڈرون اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچتے ہی ایک نیٹ کو پھیلا دے گاجس پر آگ میں پٌھنسےافراد چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا سکتے ہیں، یہ ٹیکنالوجی بلند عمارتوں یا  کم سے کم پانچ منزلہ عمارت سے اونچی عمارتوں میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کارآمد  ہو   گی۔

اس آئیڈ یا کے بعد ہم نے کواڈ کاپٹر  کی تیاری پر غور شروع کیا۔ ہم خوش ہیں کہ ہم نے انسانیت کو بچانے کے لیے اپنا حصہ ڈا لا ہے۔ اس ڈرون کو چین کے صوبے گوانزو   کی یونیورسٹی  کے 6 طالبعلموں نے مل کر تیار کیا ہے۔