لاہور، احتساب عدالت کے باہر پولیس کا لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج

لاہور، احتساب عدالت کے باہر پولیس کا لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج
کیپشن: شہباز شریف کو نیب حکام نے آج جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر لیگی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نے شور شرابہ کیا اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب حکام نے آج جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں۔

مذکورہ کیس کی 29 نومبر کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کی تھی۔