عائشہ عمر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا

عائشہ عمر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کو ایک مرتبہ پھر اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مداح آگ بگولہ ہوگئے۔

fc2e70a01ccd7fccb285e67bc9752cfb

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کی توپوں کا رخ ان کی جانب کردیا گیا ہے ۔

b60c4bcefcc465e2192a216c47c8cce6

ہوا کچھ یوں کہ عائشہ عمر نے ایک نیا فوٹو شوٹ کروایا جس میں اداکارہ نے چست لباس زیب تن کیا ہے اور اس میں وہ انتہائی پرکشش نظر آرہی ہیں۔عائشہ عمر نے سیاہ رنگ کی بغیر بازو کے شرٹ پہنی ہوئی ہے ۔

f7a6f74a2b3b610fb4bcd00c7f529993

ایک اور جگہ پر انہوں نے ساڑھی میں تصاویر بنوائی ہوئی ہیں جن میں وہ کافی جاذب نظر اور پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔عائشہ عمر کی جیسے ہی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تو ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوگئے۔

e47b53501e10239a23c864c017264210

آئمہ زوہا کے نام سے موجود اکاﺅنٹ میں ایک مداح نے تو عائشہ عمر کے مسلمان ہونے پرسوال اٹھا دیا اور لکھا کہ ’بے شرم مسلم نہیں لگتی ہو بے شرم‘۔

اسد وسیم 98 نامی صارف نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ (عائشہ عمر) بھارتی ،مغربی اور یہودی -

اسرائیلی ثقافت ،روایات کو بڑھاوا دے رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو تباہ کررہی ہے۔عمران خان کی حکومت کو  اس معاملے بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ عمر کو اپنی تصاویر اور ویڈیو کی بناءپر تنقید کا سامناکرنا پڑتا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں معروف اداکارہ نے انتہائی بے ہودہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں عائشہ عمر ہوں اور میرا لباس انتہائی شائستہ ہے جبکہ عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن رکھا ہے جس میں ان کے جسم کا ایک ایک حصہ نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: