لاہور میں کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

لاہور میں کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
کیپشن: گزشتہ روز حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان ہونیوالے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے تھے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: لاہور میں پنجاب بھر کے کسانوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر حکومت کیخلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پنجاب بھر سے کسان ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت چھوٹی، بڑی 500 سے زائد گاڑیوں پر سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ڈھول بھی بجایا اور رقص کر کے الگ انداز میں احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ کسانوں نے شہر کا رخ کرنے کی دھمکی دے دی۔

گزشتہ روز حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان ہونیوالے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔ انتظامیہ نے ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ بند ہو جانے کے باعث سارا دن لاہور کے مخلتف علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ رہا اور ٹریفک کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا گیا جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا اور ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں ناکام رہی۔