وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی

وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی :وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بناکر یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے خلاف یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنادیا۔

b7efb23e3aa9c58d291bd2a13fc0314a

اس سے قبل آسٹریلوی باﺅلر کلیری گریمٹ نے 1936 میں ریکارڈ بنایا۔یاسر شاہ نے وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری 36 ویں ٹیسٹ میچ میں مکمل کی۔قومی ٹیم کے جادوگر لیگ سپنر نے نیوزی لینڈ کے سمرویل کو آئوٹ کر کے 200وکٹوں کا سنگ میل کو عبور کرلیا۔

2c7067c7eb2ed68d70c22b9b082a0204

p> یاسر شاہ اب تک مجموعی طور پر 13 بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ انھوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں دس یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 21 اپریل کو کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں 63 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں 94 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم وہ مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 163 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔دوسری جانب یہ ریکارڈ اب تک تین بولرز حاصل کر چکے ہیں لیکن وہ تینوں فاسٹ بولرز تھے۔انگلینڈ کے سڈنی بارنز کے پاس 1912-14 میں سات ٹیسٹ میچوں میں مسلسل پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر ہیں جنھوں نے 1887-1888 میں چھ مسلسل ٹیسٹ میچوں میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہی کے ایلک بیڈسر ہیں جنھوں نے 1952-53 میں چھ مسلسل ٹیسٹ میچوں میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔