معروف کمپنی نوکیا نے 8.1(نوکیا X7 )مغربی مارکیٹ میں متعارف کرادیا

معروف کمپنی نوکیا نے 8.1(نوکیا X7 )مغربی مارکیٹ میں متعارف کرادیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیانے اپنے ماڈل 8.1 (نوکیا X7)کو مغرب کیلئے متعارف کرادیا ہے جبکہ پوری دنیا میں یہ ماڈل رواں ماہ کے وسط میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ڈی کمپنی نے نوکیا8.1 کو متعارف کرایا ہے جبکہ نوکیا 7 پلس کی کامیابی کے بعد نوکیا X7 کو مغربی موبائل مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔نوکیا 8.1 ماڈل رواں ماہ کے وسط میں پوری دنیا میں 400 یورو میں دستیاب ہوگا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مشرق وسطیٰ میں یہ ماڈل سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا جس کیلئے متحدہ عرب امارات سے (15 سو درہم) میں ایڈوانس بکنگ کے طور پر دستیاب ہوگا جبکہ یہ فون 15 دسمبر سے عام مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


نوکیا 8.1 کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:-


موبائل کی سکرین کا 6.18 انچ پیور ڈسپلے آئی پی ایس ایل سی ڈی 1080 پکسل پلس ریزولیشن ہے۔


20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ جبکہ بیک ڈوئل کیمرہ 12 اور 13 میگا پکسل کی خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہے۔

12 میگا پکسل سینسر لگایا گیا ہے جبکہ 13 میگا پکسل کا ڈیفتھ سینسر بھی استعمال کیا گیا ہے۔

نوکیا 8.1 کے ساتھ سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہوگا جبکہ 64 جی بی ای ایم ایم سی سٹوریج رکھا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی بھی سہولت دی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

موبائل فون کا فریم اینڈرائیڈ ایلومینیم کو دوہری ٹون کی فنشنگ کے ساتھ بنایا گیا ہے جبکہ یہ بلیو/ سلور،سٹیل/ کاپر اور آئرن/ سٹیل میں دستیاب ہے۔
بیٹری کی خصوصیات میں 3500 ایم اے ایچ کیپسٹی 1800 واٹ کی چارجنگ سپیڈ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔