فرانس ، پاکستانی طالب علم نے پروفیسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فرانس ، پاکستانی طالب علم نے پروفیسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کیپشن: image by Irishtimes

پیرس : یونیورسٹی سے نکالنے کی اتنی بڑی سزا ، فرانس میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم نے آئرلینڈ کے پروفیسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی یونیورسٹی سوبربز  میں 37 سالہ آئرش پروفیسر کو پاکستانی طالب علم کی جانب سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے،  آئرش پروفیسر یونیورسٹی میں لیکچر مکمل کرنے کے بعد لنچ کے لیے باہر  نکلا تو یونیورسٹی کے سابق پاکستانی طالب علم نے چاقو کے وار کر کے 66 سالہ پروفیسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ جان ڈولنگ یونیورسٹی میں انگلش کے پروفیسر تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 37 سالہ پاکستانی طالب علم کا گزشتہ برس پہلے سمیسٹر میں اچھا گریڈ آیا تھا لیکن دوسرے سمیسٹر میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی طالب علم نے یونیورسٹی سے نکالے جانے پر انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا تھا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس حد تک جا سکتا ہے۔

فرانس میں وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن نے بتایا کہ پاکستانی طالب علم کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کریں گے جس کے بعد سزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔