پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کو مینجنگ ڈائریکٹر مقرر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کو مینجنگ ڈائریکٹر مقرر دیا
فوٹو بشکریہ پی سی بی

لاہور : وسیم خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔350 امیدواروں نے ایم ڈی کے عہدے کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ۔ پی سی بی نے 9 امیدواروں کے پہلے مرحلے میں انٹرویوز کیے.وسیم خان بطور ایم ڈی پی سی بی ذمہ داریوں کا آغاز اگلے سال فروری سے کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق، وسیم احمد خان واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔پی سی بی کے نئے ایم ڈی لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ میں کھیلوں کے بورڈ کا بھی حصہ تھے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر  ہونے کے بعد وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ عہدہ بطور چیلنج قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے جہاں کرکٹ کا بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے۔میں اور میری فیملی دوبارہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کو ان کے بے پناہ تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا، امید کرتے ہیں کرکٹ بورڈ کے انتظامات اچھے طریقے سے چلائیں گے۔پی سی بی کو تجربہ کار انتظامی امور کی قیادت کی ضرورت تھی جو   اب آ  گئی ہے۔