کارکردگی کی بنیاد پر وزراءکے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

کارکردگی کی بنیاد پر وزراءکے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا تمام وفاقی وزراءسے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ، 10دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،  کارکردگی  کی  بنیاد  پر  وزراء کےقلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔


رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراءسے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے وزارتوں  کی  کارکردگی  پر 10 دسمبر  کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر  لیا، اجلاس  پیر   کی صبح 10بجے سے شام تک جاری رہے گا،  تمام کابینہ ارکان کو اجلاس میں شرکت اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر وزراءکے قلمدانوں میں ردوبدل بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے دو وزراءاپنے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، بابر اعوان کے خلاف نیب ریفرنس دائر ہونے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اثرانداز ہونے کے الزام کے باعث وفاقی حکومت کے پہلے سو روز کے دوران ہی اپنے عہدوں سے ہاتھ دھوناپڑے تھے،  ان دونوں مستعفی ہونیوالے وزراءکی جگہ بھی نئے وزراء کو  قلمدان  سونپے  جانے کا امکان ہے۔