جمال خشوگی کے قتل میں ولی عہد محمد بن سلمان ملوث ہیں، امریکی سینیٹرز

جمال خشوگی کے قتل میں ولی عہد محمد بن سلمان ملوث ہیں، امریکی سینیٹرز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکائونٹ

وائٹ ہائوس: امریکن پارلیمنٹ کے چھ سنیٹرز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کیخلاف قراد پیش کر دی، قرارداد   میں کہا گیا  ہے  کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ولی عہد ملوث ہیں۔ 

امریکی سینیٹ  میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  امریکا  کو جمال خشوگی کے قتل میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہو نے کی مذمت کرنی چاہیے  اور  بغیر کسی شک کے  ولی عہد محمد بن سلما ن صحافی کے قتل میں ریاستی مشینری کے ساتھ ملوث تھے، یہ بات  ہمارے سیکورٹی مفادات کے لیے چونکا دینےکے لیے کافی ہے۔ یہ قرار داد  لینڈزی گراہم نے پیش کی  جو ایک ریپلکن سینٹیر  ہیں اور صدر ٹرمپ کے اتحادی ہیں۔

امریکی سینیٹروں کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر نےدعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر خشوگی کے قتل کی پلاننگ کی ہے۔ 

سعودی عرب نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان  کو قتل کا پہلے ہی علم نہیں تھا.متعدد  متنازع  بیانات کے بعد ریاض نے بعد میں اعتراف کیا   کہ خشوگی  کو قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔