متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے کم سے کم تنخواہ 800 درہم مقرر کر دی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے کم سے کم تنخواہ 800 درہم مقرر کر دی
کیپشن: image by faceboook

دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کی درخواست پر پاکستانی مزدوروں کے لیے کم سے کم تنخواہ آٹھ سو درہم مقرر کر دی ہے ، پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کی درخواست پر پاکستانی مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 800 درہم مقرر کر دی ہے ، نجی کمپنیاں حکومت کی جانب سے تنخواہیں مقرر نہ کیے جانے کا ناجائزہ فائدہ اٹھا رہی تھیں اور پاکستانی مزدوروں کو انتہائی کم اجرت پر ملازمت دی جا رہی تھی ۔

پاکستان کے یو اے ای میں سفیر معظم احمد خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یو اے ای کی حکومت نے پاکستانی مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ مقرر کر دی ہے ، انھوں نے کہا کہ اس کا سہرا عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے جنھوں نے دیار غیر میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے لیے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اماراتی کمپنیاں پاکستانی مزدوروں کی مسلسل حق تلفی کر رہی تھیں ، محنت مزدوری کرنے والے ملازمین کو انتہائی کم اجرت پر کام دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے انتہائی نچلے درجے پر زندگی گزارنے پر مجبور تھے ۔