کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم سرد

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم سرد
کیپشن: 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی میں داخل ہو گی، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں بادلوں سے برستی بوندوں نے شہر میں سرد موسم آنے کی خبر دیدی، علی الصبح شہر میں بوندا باندی ہوئی۔ کراچی میں گلستان جوہر، صدر اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

ملیر، لانڈھی، محمود آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال اور ایئرپورٹ کے اطراف بھی علی الصبح بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی میں داخل ہو گی جو ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردی کی نئی لہر کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔