مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مقرر

مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مقرر
مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اب پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ بھی کریں گے۔


اس کے علاوہ لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ  ہوں گے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹرکی ذمہ داریاں دینے پر متعدد سابق کرکٹرپاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔