سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں،ایرانی صدر

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں،ایرانی صدر

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔

قبل ازیں عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نماﺅں نے علاقائی مسائل اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بن علوی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کی۔