سلیمان شریف نے شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کر دیا

سلیمان شریف نے شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: شہزاد اکبر نجی کاروبار کو بدنام کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سلیمان شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دے دیا۔

ان الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سلیمان شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ شہزاد اکبر نے ایک لفظ نہیں کہا کہ سرکاری خزانے میں کہاں کرپشن کی گئی ہے۔

ccff2ff9a981aa3dbd490afd7452ba84

سلیمان شریف کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نجی کاروبار کو بدنام کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں شہبازشریف فیملی کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھولا جس میں انہوں نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا، حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔