انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی سکواڈ کا اعلان ،نسیم شاہ ٹیم کا حصہ

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی سکواڈ کا اعلان ،نسیم شاہ ٹیم کا حصہ

لاہور:آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کےلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے۔

حیدر علی نائب کپتان مقرر، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث اور محمد حریرہ شامل ہیں ۔ محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر اور قاسم اکرم اسکواڈ کا حصہ جبکہ عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا،قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔ سلیم جعفر کے مطابق روحیل نذیر کپتان برقرار، ملتان کے 16سالہ محمد شہزاد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ ، یکم ستمبر 2000 یا اس سے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل تھے۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا،امید ہے منتخب کردہ تمام کھلاڑی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔