ن لیگ کا مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ن لیگ کا مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر جاری بیان میں  آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز اتوار مورخہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ  حکومتی پالیسیوں نےغریب کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ 8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی- حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے- کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟