کرپشن کا خاتمہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، وزیر اعظم عمران خان

کرپشن کا خاتمہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، وزیر اعظم عمران خان
Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور بلا تفریق احتساب بھی جاری رہے گا۔


تفصیلات کے مطابق, وزیراعظم عمران سے صوبہ سندھ سے اتحادی جماعتوں کے ممبران نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ملاقات کی۔ شرکا نے وزیراعظم کو سندھ کے عوام کی ترقی کے روڈ میپ پر عملدرآمد میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

ممبران ںے کہا کہ  گیس رائلٹی رقوم کا استعمال ان علاقوں میں ممکن بنایا جائے جن کا حق ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسنز لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا  کہ سندھ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی سے محروم رہا۔ ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق وامتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا۔