اومی کرون: پاکستان نے دنیا کے 15 ملکوں پر پابندی لگا دی

اومی کرون: پاکستان نے دنیا کے 15 ملکوں پر پابندی لگا دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وباءکی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ممالک میں مزید 8 ملکوں کے نام شامل کر دئیے ہیں اور اس کیساتھ ہی پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال کے سبب فضائی سفر کی کیٹگری سی لسٹ کا جائزہ لیا گیا اور حکام کی جانب سے لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی جس کے بعد اس فہرست میں جنوبی افریقا، نیدر لینڈز، ویت نام، پولینڈ، موزم بیق، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، نمیبیا، ہانگ کانگ، ہنگری، آئرلینڈ، کروشیا اور سلووینیا شامل ہو گئے ہیں۔ 
این سی او سی کے مطابق کیٹگری سی والے ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی اور ان ممالک سے اشد ضروری سفر خصوصی اجازت پر ہی ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ 6 سال اور زائد عمر کے پاکستانیوں، غیر ملکیوں کیلئے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔