دوسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

دوسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا ہے۔ 
شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں جاری میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث کھیل شروع ہی نہیں ہو سکا ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بابراعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو کھیل شروع ہونے کی صورت میں ادھوری اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔ 
پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے تک بھی بارش کا سلسلہ جاری تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موسم کے باعث آج کے دن کا کھیل مکمل طور پر بھی ختم ہو سکتا ہے اور ایسا ہونے کی صورت میں ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے تاہم پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے باعث سیریز اپنے نام کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائے گا۔