آرمی چیف کی ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ وزیراعظم سے اہم ملاقات

آرمی چیف کی ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ وزیراعظم سے اہم ملاقات
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ سلامتی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم ہاؤس آئے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ سول اور عسکری قیادت نے وزیراعظم ہاوس میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔ ملک کی سلامتی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔