ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب دو ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب دو ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا
کیپشن: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب دو ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: آج سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر دوہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

گاڑی چلانی ہے تو ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔ لاہور میں تین روز تک ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی پر آگاہی مہم چلائے گئی اور ڈرائیور حضرات کو بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر کتنا جرمانہ ہو گا۔

آج سے آگاہی مہم ختم ہو گئی اور اب جو بھی بغیر لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتا ملے گا اسے دو ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے انہیں بھی بدستور دو ہزار روپے جرمانہ جاری دینا پڑے گا۔ 

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔